ایمنسٹی سکیم سے صرف ایک چھوٹے سے طبقے کو فائدہ ہوگا، ملک میں چار دفعہ ایمنسٹی سکیم متعارف کی گئی اور چاروں دفعہ ملک کو  فائدہ پہنچنے کے بجائے ایک مخصوص طبقے کو فائدہ ضرور ہوا: اسد عمر

 
0
340

اسلام آباد، اپریل  20 (ٹی این ایس): سسٹین ایبل پالیسی ڈولپمنٹ انسٹیٹیوٹ میں بجٹ کے حوالے سے منعقد سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  اسد عمر نے کہا  کہ پاکستان کی اشرافیہ نے ادراوں پر قبضہ کیا ہوا ہے،  ساری دنیا کے اندر اشرافیہ کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے،  ایمنسٹی سکیم پاکستان کی اشرافیہ کی دولت بچانے کا نیا طریقہ ہے، ملک میں چار دفعہ ایمنسٹی سکیم متعارف کی گئی اور چاروں دفعہ ملک کو  فائدہ پہنچنے کے بجائے ایک مخصوص طبقے کو فائدہ ضرور ہوا .

بجٹ کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ اس وقت ملک کے بجٹ پر تین سے چار بڑے سٹیک  ہولڈر  جن میں  چیمبرز بزنس ارگنائزیشن بجٹ اور اب ائی ایم ایف پاکستان کے بجٹ کے اوپر  اثر انداز ہونے والا ایک فیکٹر بن چکا ہے .بجٹ کی تیاری میں کافی مراحل میں بہتری کی گنجائش موجود ہے  جمہوریت کے سٹرکچر کو بتر بنانے کیلئے اقتدار کی منتقلی نچلے سطح پر  لانی ہوگی  ہر ایم این اے ایم پی اے  کے پاس یہ اختیار ہونا چاہئیے کہ وہ بجٹ کے حوالے سے اپنی ارا بھی ازادی سے پیش کرے.  ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما نے کہا  جب تک اداروں کو ازاد نہیں کردیا جاتا ملک کو خوشحالی کی راہ پر ڈالنا نا ممکن ہے  پاکستان کی ترقی کے بنیادی سطح پر اچھے اقدامات کی ضرورت ہے۔