نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا سیکورٹی سروے مکمل،سروے رپورٹ  جو آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور ایئر انٹیلی جنس کی  تیار کردہ سروے رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال

 
0
812

اسلام آباد، اپریل  20 (ٹی این ایس): نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا سیکورٹی سروے مکمل ہوگیا ہے۔ انتظامات کو  بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ذرائع

اس سلسلہ میں  حساس ادارو ں نے مشترکہ سروے رپورٹ  جو آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور ایئر انٹیلی جنس نے تیار کی ہے ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے  نیو ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،حساس اداروں نے ایوی ایشن ڈویژن کو ایئر پورٹ آپریشن کرنے کی مشروط اجازت دیدی۔

سروے رپورٹ میں نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کیلئے الگ تھانہ بنانے کی  بھی سفارش کی گئی ہے چیف کمشنر راولپنڈی اور چیف کمشنر اٹک  ایئر پورٹ تھانے کے انتظامی کنٹرول کا فیصلہ کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق نیو ایئر پورٹ کی باؤنڈری چیک پوسٹ پر اہلکاروں کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جائے،ایئر پورٹ کے اطراف 25دیہاتوں کا ریکارڈ  جس میں جرائم پیشہ افراد  انکی فیملیزاور افغانیوں کا ریکارڈ شامل ہے کو بھی حساس اداروں کے جوائنٹ سروے  کا حصہ بنایا گیا۔

میٹرو روٹ ،مسافر ٹرمینل اور آئل ڈیپو سے متعلق رپورٹ بھی حساس اداروں کی سروے رپورٹ کا حصہ ہے،ایئر پورٹ کی اطراف 50میٹر پر قائم ہر چیک پوسٹ پر اے ایس ایف کمانڈوز تعینات ہونگے۔ایئرپورٹ کے حدود میں داخلے سے قبل میٹرو بس اور گاڑیوں کی چکینگ کیلئے جدید سکینرز بھی نصب کر دئے گئے ہیں۔