دھوکا دینا پرویز خٹک کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، عمران خان کومیسج کیا کہ میری بات سنیں، 20 افراد کی عزت اچھال دی تو پھر نوٹس کا کیا فائدہ: وجیہہ الزمان

 
0
545

جو لسٹ دی گئی اسی کے مطابق  ووٹ دیا، 3 ایسے افراد کو ٹکٹ دی جو پارٹی میں پہلے تھے ہی نہیں ان تین افراد سے چالیس کروڑ روپے لیے گئے

 اب شو کاز نوٹس کا جواب عدالت میں دیا جائے گا ن لیگ میں جا رہا ہوں: پریس کانفرنس‏

پشاور، اپریل  20 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے رکن کے پی اسمبلی وجیہہ الزمان نے  سینٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اب میں واپس ن لیگ میں جا رہا ہوں جن 20لوگوں پر الزام لگا، ان کے پرویزخٹک سےاختلافات ہیں کسی کو دھوکا دینا پرویز خٹک کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وجیہہ الزمان  نے کہا کہ میں نے عمران خان کوکہا کہ آپ کے ساتھ سازشی عناصر ہیں الزام لگنے سےپہلے میں نے عمران خان کومیسج کیا کہ میری بات سنیں عمران خان نے کہا کہ 20 افراد کو شو کاز نوٹس دیں گےجب 20 افراد کی عزت اچھال دی تو پھر نوٹس کا کیا فائدہ ؟

انھوں نے کہا کہ شو کاز نوٹس توالزام لگانے سے پہلے دیا جاتا ہےاب شو کاز نوٹس کا جواب عدالت میں دیا جائے گا۔جب ووٹ دینے گیا تولسٹ دی گئی کہ ان افراد کو ووٹ دینا ہےمجھے معلوم نہیں تھا کہ میں نے کن امیدواروں کو ووٹ دیاپی ٹی آئی نے 3 ایسے افراد کو ٹکٹ دی جو پارٹی میں پہلے تھے ہی نہیں ان تین افراد سے چالیس کروڑ روپے لیے گئےآپ کے تو13 کے 13سینیٹرز نے پیپلز پارٹی کوووٹ دے دیا8آپ کوچیئرمین، نہ ڈپٹی چیئرمین نہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ ملا‏الزامات کا  ثبوت فراہم کریں،ورنہ ہم عدالت جائیں گےچیف جسٹس سے کہتا ہوں کہ وہ کمیٹی بنا کر تحقیقات کریں، وجیہہ الزمان

[6:39 PM, 4/19/2018] Zameer Sb TNS: ‏ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے استعفیٰ دے دیا۔