گجرات: تیزاب گردی  کے واقعہ میں باپ بیٹے سمیت تین افراد کے خلاف درج ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا دو کی جلد گرفتاری متوقع  

 
0
1469

گجرات، اپریل 19 (ٹی این ایس):  یونیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا مقدمہ باپ بیٹے سمیت تین افراد کے خلاف درج ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا دو کی جلد گرفتاری متوقع  ہے۔

تیزاب گردی کا شکار ہونیوالی طالبات اب عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، سائرہ عمر دراز۔ آسیہ عمر دراز۔ اور ہاں یونس ایم ایس سی کی طالبات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب پھینکنے والے تین نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔ تینوں طالبات چنن گاوں کے قریب یو او جی کی بس کے انتظار میں کھڑی تھیں۔

طالبات عزیز بھٹی ہسپتال زحمی طالبات کی حالت نازک بتائی جاتی ہے دوسری طرف پولیس نے تین افراد حسام عبداقدیر اور دانش کے خلاف درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔