کراچی، اپریل 19 (ٹی این ایس): ایڈمنسٹریشن سندھ اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی پرنس میڈیکوز گل احمد چورنگی پر کاروائی ۔ریجنل ڈرگ انسپیکٹر کراچی عدنان رضوی کی سر براہی میں چھاپہ مارا گیا
بڑی تعداد میں جعلی اور غیرمعیاری ادویات برآمد کر لی گئیں۔
ریجنل ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاتقریق جاری رہے گی،ادویات تحویل میں لے کرلیب بھیجی جائیں اور مقدمہ درج کرنے کی اجازت لیں گے۔













