امت مسلمہ آج جس آزمائش سے گزر رہی ہے اس کی وجہ علم سے دوری ہے ، احسن اقبال

 
0
314

کراچی  ستمبر 12 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امت مسلمہ آج جس آزمائش سے گزر رہی ہے اس کی وجہ علم سے دوری ہے ،اسلام ہمیں مشاہدہ ، تفکر اور تدبر کا درس دیتا ہے تا کہ مسلم امہ علمی انقلاب کے لئے تیار ہوسکے۔وزیر داخلہ نے منگل کو بوہری کمیونٹی کی دعوت پر جامعہ السیفیہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلمان عظمت رفتہ میں دنیا کیلئے مشعل راہ تھے کیونکہ علم کا حصول مسلمانوں کی زندگیوں کا محور تھا لیکن آج امت مسلمہ آزمائش سے گزر رہی ہے جس کی وجہ علم سے دوری ہے ، انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں مشاہدہ ، تفکر اور تدبر کا درس دیتا ہے تا کہ مسلم امہ علمی انقلاب کے لئے تیار ہوسکے۔وزیر داخلہ نے جامعہ میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء اور اساتذہ سے خطاب میں انہیں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا۔