بڑا اقدام:حکومت کا پہلا فاٹا بل قائمہ کمیٹیوں میں پھنسنے پرنیا بل جلد منظورکروانے کا فیصلہ

 
0
326

اسلام آباد  ستمبر 12(ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے فاٹا سے متعلق نیا بل فوری منظور کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے،فاٹا سے متعلق پہلا بل تاحال قائمہ کمیٹیوں میں پھنسا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے فاٹا اصلاحات بل منظور کروانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاہے۔ فاٹا سے متعلق پہلا بل قائمہ کمیٹیوں میں پھنسنے کے باعث نیا بل فوری منظور کروایا جائے گا۔  وفاقی کابینہ قبائلی رواج بل 2017 کہ جگہ نیا بل منظور کرے گی۔ اسی طرح اعلیٰ عدالتوں کادائرہ اختیارقبائلی علاقوں تک بڑھانےکے بل کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقہ جات تک فوری بڑھایا جائے گا۔واضح رہے فاٹا اصلاحات عملدرآمد کمیٹی میں وزیر اعظم اور آرمی چیف شریک ہوئے تھے۔