نوازشریف پیپلزپارٹی کا حصہ ہوتے تو کب کی ان کی گرفتاری ہو چکی ہوتی،اعتزاز احسن

 
0
419
PM stuck in alley: Aitzaz

اسلام آباد ستمبر 12 (ٹی این ایس): پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء سینیٹراعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نواز شریف پیپلزپارٹی کا حصہ ہوتے تو کب کی ان کی گرفتاری ہو چکی ہوتی،نواز شریف نے ہرجگہ کہا کہ آخرمجھے کیوں نکالا گیا؟ نواز شریف بھاگتے بھاگتے ملک سے ہی بھاگ گئے ہیں،اب ہم سوال کرتے ہیں نوازشریف کس خوف کی بنیاد پرپاکستان سے بھاگے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو وزارت عظمی سے کرپشن کی وجہ سے نکالا گیا ہے ۔

نواز شریف بھاگتے بھاگتے ملک سے ہی بھاگ گئے ہیں۔ اب نواز شریف کو پاکستان میں آنے کیلئے ضمانت کرانا پڑے گی کیونکہ ریفرنس فائل ہوجانے کے بعد ضمانت کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرنوازشریف پیپلزپارٹی کا حصہ ہوتے تو کب کی ان کی گرفتاری ہو چکی ہوتی۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نواز شریف پر پاناما کیس میں پانچ ججز کا فیصلہ بہت نرم ہاتھ تھا۔ دوسری جانب ظفر حجازی پر بھی نیب نے نرم ہاتھ رکھا ہوا ہے حالانکہ ظفر حجازی نے اپنی ذات کے لئے کچھ نہیں کیا تھا بلکہ اس نے جو کچھ بھی کیا اس سے نواز شریف کی ذات کو فائدہ پہنچا۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ چودھری نثارنےکہاہےکہ ملک کو بہت سنگین خطرہ ہے۔ سنگین خطرے کا صرف چار افراد کو علم ہے۔ دوفوجی ہیں ، ایک سابق وزیر اعظم اور ایک چودھری نثار خود ہیں۔ یہ بات چار افراد کے درمیان ہی رہے گی۔