وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے) انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں انسداد تجاوزات مہم تیزی سے جاری ہے

 
0
487

اسلام آباد 03 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے) انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں انسداد تجاوزات مہم تیزی سے جاری ہے۔اس ضمن میں چھٹی والے دن بھی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ادارہ ہذا کی جانب سے شعبہ انفورسمنٹ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکےخصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مذکورہ خصوصی ٹیموں کی جانب سے گذشتہ روز سیکٹر ایف سیون ون،ایف سیون فور،جی سکس،جی سیون ٹو،کلب روڈ سمیت سیکٹوریل ایریاز میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کئے گئے ہیں۔دوران آپریشن سکٹوریل ایریا سے گھر وں کے ساتھ سرکاری اراضی،گرین بیلٹس،فٹ ہاتھ اور راہ داریوں پر قبضہ کرکے بنائے گئے کمرے،چاردیواریاں،فنس، کیبن،جنگلے،پختہ وآہنی سیڑیاں،آہنی شیڈز،ڈھابے، ٹھیئے،فروٹ و سبزی کے اسٹالز،عارضی ڈھابے،ٹک شاپس،ورک شاپس سمیت دیگر تجاوزات کو اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا ہے۔جبکہ دوران آپریشن ضبط شدہ سامان کو سی ڈی اے اسٹور میں جمع کروادیا گیا ہے۔انتظامیہ کاکہنا ہے کہ اب تسلسل کے ساتھ پورا ہفتہ تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔