اسلام آباد 03 اپریل 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی ہدایات ہر شعبہ انوائر منٹ کی استعداد کار،کارکردگی کومزید بہتر بنانے اور لیبر کوکام میں سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید طرز کی مشنری خریدنے کافیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں پہلے مرحلہ پر شہر میں ہارٹیکلچر (باغبانی)کومزید فروغ دینےکیلئے 300بش برش کٹر خریدے گئے ہیں ۔مزکورہ بش برش کٹرز کی ٹیسٹنگ کاعمل مکمل کرلیا گیا ہے،جبکہ اب مذکورہ جدید بش کٹرز پورے شہر میں موجود شعبہ انوائرمنٹ کے متعلقہ اسٹاف کو مہیا کئے جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق جدید مشنری کی فراہمی سے ہارٹیکلچر سمیت انوائرمنٹ کے تمام کاموں میں جدت وسہولت پیدا ہوگی اورکارکردگی بھی مزید بہتر ہوگی بلکہ اسٹاف کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہوگا۔













