دہشت گردی کےخلاف پاکستان نے بیش بہاقربانیاں دیں، دہشت گردی کے واقعات میں 92فیصد کمی آچکی ہے،وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب

 
0
329

اسلام آباد مئی 12(ٹی این ایس):وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک مواقع کانیاافق ہے،اس سے خطےمیں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے، دہشت گردی کےخلاف پاکستان نے بیش بہاقربانیاں دیں، دہشت گردی کے واقعات میں 92فیصد کمی آچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے جنوبی ایشیا میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کاموضوع انتہائی اہم اورکلیدی ہے، کانفرنس کی میزبانی باعث مسرت ہے، شرکا کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، میڈیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، حالات بدلنے کیساتھ میڈیا کی ذمے داریاں بدل رہی ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آبادی بڑھنے سے دستیاب وسال پر دباؤ بڑھتا ہے، پانی کی دستیابی جنوبی ایشیائی خطے کا اہم مسئلہ ہے، مسائل کے حل کیلئے مسائل پر بات چیت ضروری ہے۔وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے، علاقائی مسائل کے حل کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے، پاکستان میں میڈیا نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا، عوامی روابط کے فروغ سے مسائل میں کمی آسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کےساتھ ساتھ اداروں کا ارتقا بھی ہورہاہے، جھوٹی خبروں کا خاتمہ دنیا بھر میں موضوع بحث ہے، سی پیک مواقع کا نیا افق ہے،اس سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان نے بیش بہاقربانیاں دیں، دہشت گردی کے واقعات میں 92فیصد کمی آچکی ہے، پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا ہے۔