لاہور12مئی(ٹی این ایس)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے کوریا میں منعقدہ حلال ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں ۔ بین الاقوامی نمائش 16تا18اگست سیول میں منعقد ہو گی جس میں نیچرل فوڈز، پروسیسڈ فوڈز، انٹر ا سیوٹیکل فوڈز، مشروبات،فنکشنل فوڈ کھانے کے اجزاء،را میڈیشن، فوڈ ٹیکنالوجی ، کلر کاسمیٹکس،سکن کیئر ،ہیلتھ کیئر،پرفیوم ں سپا اور باتھ،بے بی پروڈکٹس ، کچن سپلائیز ،حفظان صحت کی اشیاء،حجاب ، عبایا،ہانبک ، ٹیکسٹائل اور اسسریز وغیرہ کے سٹالز لگائے جائیں گے۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10جون مقرر ہے ۔