پاکستان کرکٹ بورڈ جہاں بھی کرکٹ میچ کرانا چاہتا ہے کرواسکتا ہے پاک فوج سیکورٹی دینے کوتیار ہے،ڈجی آئی ایس پی آر

 
0
461

لاہور ستمبر 12 (ٹی این ایس): پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بڑا اعلان کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور جو قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ الیون کی آمد کے حوالے سے آج کا میچ دیکھ رہے ہیں کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جہاں بھی کرکٹ میچ کرانا چاہتا ہے کرواسکتا ہے پاک فوج انکو سیکورٹی دینے کا تیار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خود کہا ہے کہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی کرکٹ میچ کرائے تاہم فاٹا میں بھی اسٹیڈیم موجود ہے وہاں بھی میچ کراسکتے ہیں۔