ملک لوٹنے والے ابھی بھی شرمسار نہیں ‘قمر زمان کائرہ

 
0
398

لاہور  ستمبر 12 (ٹی این ایس): پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے ابھی بھی شرمسار نہیں ، ڈھٹائی کیساتھ قومی اداروں کو دھمکایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میاںنوازشریف کوجمہوریت کے ٹریک پر چڑھایا لیکن اپنی عادات اورمقاصد کے حصول کیلئے انہوں نے ہمیشہ اپنے پائوں پر کلہاڑے چلائے اور کبھی جمہوری روایات کی پاس داری نہیں کی ۔ یہ باتیں انہوںنے حلقہ این اے 120کے سلسلے میں شعبہ خواتین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں جس میں شعبہ خواتین کی ذمہ داریاں شخصیات موجود تھیں۔

قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ حلقہ این اے 120میں سرپرائز دیں گے، (ن) لیگ کا باب ختم ہوچکا اب جمہوریت پروان چڑھے گی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں خوش آئند ہیں، دعا ہے کہ وہ وقت آئے جب سکیورٹی اور سڑکوں کو بلاک کیے بغیر کرکٹ میچ کھیلے جائیں ، عوام کو مستقبل میں آزادی اورسکیورٹی کی اذیت کے بغیر میچ دیکھنے کا موقع ملے۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ کھیل کی بحالی ملک میں امن کا پیغام لاتی ہے، خوشی ہوئی کہ دوسرے ممالک کی ٹیمیں کھیل کیلئے پاکستان آئیں۔