وزیراعظم نے بلدیاتی نظام سے متعلق جائزہ اجلاس آج طلب کر لیا

 
0
2605

لاہورستمبر 2(ٹی این ایس) وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی نظام سے متعلق جائزہ اجلاس آج طلب کر لیا جس میں بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور تبدیلی سے متعلق ٹاسک فورس یا کمیٹی بنانے کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں ارکان پارلیمنٹ، سرکاری افسران اور ماہرین شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا جن پر عملدرآمد کیلئے ٹاسک فورس یا کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔