لاہور ،بل بورڈز ہٹانے کیلئےآپریشن شروع

 
0
3039

لاہور ستمبر 2(ٹی این ایس)ضلعی حکومت نے لاہور کی بڑی مارکیٹ ہال روڈ پر لگے بل بورڈز ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا، بل بورڈز اتارنے کا کام 2 دن جاری رہے گا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بل بورڈز کرینوں کی مدد سے اتارے جارہے ہیں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کی وجہ سے بورڈز اتارنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈز اتارنے کے فوری بعد فٹ پاتھ کی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ کے حکم پر بل بورڈز اتارنے کا آغاز کیا گیا ہے، بل بورڈز کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی مانند پڑ رہی ہے اور کسی حادثہ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔