نجم سیٹھی ہتک عزت کیس، عمران خان کے جواب جمع نہ کرانے پر دوبارہ نوٹس جاری

 
0
364

لاہور اگست 11(ٹی این ایس)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی عمران خان کیخلاف ہتک عزت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جا سکا جس پر عدالت نے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی عمران خان کیخلاف ہتک عزت کی درخواست کی سماعت ہوئی ،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جواب جمع نہ کرایاجاسکااس پر عدالت نے عمران خان کودوبارہ نوٹس جاری کردیا۔واضح رہے کہ عمران خان نے 2013 کے انتخابات میں اس وقت کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی پر 35 پنکچرکا الزام لگایا تھاجس پر نجم سیٹھی نے عمران خان کیخلاف 10 کروڑہرجانے کادعویٰ دائرکررکھاہے۔