گلگت بلتستان میں دہشت گردی عمومی صورت حال نہیں‘ فواد چوہدری

 
0
3471

اسلام آباد اگست 11(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں دہشت گردی عمومی صورتحال نہیں ہے، فوری طورپرمؤثراقدامات کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ خدا ہمارا حامی وناصر ہو۔انہوں نے اپنے پیغام میں شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس عفریت کو مل کرہی شکست دی جاسکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں جو ہو رہا ہے یہ عمومی صورتحال نہیں ہے، فوری طور پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ خدا ہمارا حامی و نا صر ہو دہشت گردی کے اس عفریت کو مل کر ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ شہیدوں کو سلام

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں دہشت گردی عمومی صورتحال نہیں ہے، فوری طورپرمؤثراقدامات کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں رات گئے کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق فرارہونے والے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کی جاچکی ہے۔