وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال ، قائد اعظم یونیورسٹی بارے نوٹس لینے نے کام کر دکھایا

 
0
335

اسلام آباد،نو مبر 01(ٹی این ایس) : قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں 30ویں روزتعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں،تمام ڈیپارٹمنٹس کھل گئے، کلاسزمیں پروفیسر اورطلباء بھی موجود ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی جانب سے لیاگیا نوٹس کام کرگیا،30روزبعد جامعہ میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے، تمام ڈپارٹمنٹس میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں، پروفیسراورطلباء نے بھی یونیورسٹی کا رخ کرلیا ہے۔

یونیورسٹی کی شٹل سروس کو معمول پرلانے کیلئے ٹرانسپورٹ یونٹ بھی متحرک ہے، احتجاجی طلباء کے ہاتھوں پنکچرکئے گئے ٹائروں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔طلباء نے بحالی کی عمل کوخوش آئند قراردیتیہوئیکہاکہ ملک کی صف اول کی جامعہ میں دوبارہ ایسے اقدامات نہیں ہونے چاہیں جس سے تعلیم کا نقصان ہو۔کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کیلئے یونیورسٹی میں ایف سی اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔