بانی ایم کیوایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں عبوری چالان عدالت میں پیش

 
0
410

اسلام آباد ،نو مبر01(ٹی این ایس): ایف آئی اے نے بانی ایم کیوایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے سرفراز مرچنٹ کی جانب سے بانی ایم کیوایم کے خلاف درج کرائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے کا ابتدائی چالان عدالت میں پیش کر دیا۔ایف آئی اے کے ابتدائی چالان کے مطابق مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کے ابتدائی بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے عبوری چالان میں بانی ایم کیوایم، سابق وفاقی وزیر بابر غوری اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے جبکہ تاحال چالان میں کسی نئے ملزم کو شامل یا کسی کو خارج نہیں کیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ حتمی چالان ابھی جمع نہیں ہوا کیونکہ ابھی تمام تر الزامات پر ملزمان کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں، حتمی چالان میں بتایا جائیگا کہ کون کون منی لانڈرنگ میں کس حد تک ملوث رہا ہے۔