قبل از وقت انتخابات کے امکانات مسترد ،ْ حکومت آئینی مدت پوری کریگی ،مشاہد اللہ خان

 
0
585

اسلام آباد ،نو مبر01(ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کے امکانات کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔زرا ئع  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات 2018ء ہی میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی اور مثبت پالیسیوں کی بدولت آئندہ عام انتخابات بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام جمہوری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیئے اور قومی مفاد میں بھی یہی بہتر ہے۔