زمبابوے میں پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے پر مشتمل سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

 
0
465

لاہور ، اپریل 11 (ٹی این ایس):  پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے پر مشتمل سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے سہ فریقی سیریز رواں سال یکم جولائی سے زمبابوے کے دار الحکومت ہرارے میں شروع ہوگی، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا، تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلیں گے۔

ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا، سہ فریقی سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
خیال رہے کہ سہ فریقی ٹورنامنٹ سے قبل گرین شرٹس آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔