ایمریٹس نے ٹرپ ایڈوائزر ٹریولرز چوائس کا بیسٹ فرسٹ کلاس ایوارڈ جیت لیا

 
0
367

کراچی اپریل 05 (ٹی این ایس): ایمریٹس نے ٹرپ ایڈوائزر ٹریولرز چوائس ایوارڈز میں بیسٹ فرسٹ کلاس ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ ایمریٹس ایئرلائن نے بیسٹ ریجنل بزنس کلاس مڈل ایسٹ، بیسٹ فرسٹ کلاس مڈل ایسٹ، ٹریولرز چوائس میجر ایئرلائن برائے مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ایوارڈز بھی حاصل کئے ہیں۔ ٹرپ ایڈوائزر نے دنیا کے صف اول کی ایئرلائنوں میں 12 ماہ سے زائد کے عرصے میں لوگوں کے ریویوز اور ریٹنگز کے بعد ان نتائج کا اعلان کیا ہے۔

ایمریٹس کے فرسٹ کلاس میں سفر کا تجربہ انتہائی اعلیٰ معیار کا رہا جس میں نت نئی سہولیات جیسے نجی کمرے، شاور اسپا، آن بورڈ لاوٴنج اور دیگر بہت سی خدمات ایوی ایشن انڈسٹری میں پہلی بار متعارف کرائی گئی ہیں ۔ ایئرلائن کا جدید ترین فرسٹ کلاس کیبن بھی حیران کن انداز سے بنایا گیا ہے ، اس میں مکمل طور پر مرسڈیز بینز سے متاثر ہوکر نجی کمرے بنائے گئے ہیں جن میں چھت پر سلائیڈنگ دروازے، خوبصورت ڈیزائن سے مزین، نرم لیدر سیٹنگ، ہائی ٹیک کنٹرول پینلز اور موڈ لائٹنگ جیسی خصوصیات ہیں۔

ایمریٹس ایئرلائن کے پریذیڈنٹ سرٹم کلارک نے کہا، “ایمریٹس کی فرسٹ کلاس میں پیش کی جانے والی بہت ساری سہولیات ہیں، ان سہولیات کا آغاز پرواز کی اڑان بھرنے سے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے، جن میں شوفر ایئرپورٹ پر ایکسکلوسو چیک ان کاوٴنٹرز پر پہنچاتا ہے، ہمارے خصوصی ایمریٹس لاوٴنج کا استعمال کروایا جاتا ہے اور جہاز میں موجود تمام آرام دہ سہولیات اور خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
ہم نے کافی عرصہ قبل ایک حد متعین کی کہ فرسٹ کلاس سفر کس طرح کا ہونا چاہیئے اور ہم اپنی خدمات اور جدت طرازی لانے کیلئے مسلسل سرمایہ کاری کررہے ہیں ، اس لئے ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ اس ایوارڈ کے ساتھ ہمارے صارفین نے ہمارے فرسٹ کلاس میں سفر کو بے مثال قرار دیا ہے ۔”

ایمریٹس سے سفر کے دوران کے تمام کیبنوں کے صارفین اسی ایوارڈ یافتہ آرام اور دیکھ بھال سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جہاں ان کی کثیر القومی کیبن کریو کی جانب سے پرتپاک انداز سے مہمان نوازی ہوتی ہے۔
ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ آئس سسٹم پر مسافروں حالیہ موویز، میوزک اور گیمز کے ساتھ 4 ہزار سے زائد انٹرٹینمنٹ چینلز کی رسائی حاصل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کی علاقائی سطح پر مشہور کھانوں اور اعزازی مشروبات سے تواضع ہوتی ہے۔ فیملی کی صورت میں سفر کرنے والے افراد اور ان کے بچوں کو خصوصی خدمات اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔