وزارت داخلہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں نیب کی سفارش پرڈالا گیا، سابق وزیراعظم پر ایل این جی کرپشن کیس چل رہا ہے، ذرائع

 
0
365

اسلام آباد اپریل 05 (ٹی این ایس): وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں نیب کی سفارش پرڈال گیا، سابق وزیراعظم پر ایل این جی کرپشن کیس چل رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد سیاسی رہنماؤں کے بعد اب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر آگئے، بتایا گیا ہے کہ حکومت نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا، شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی۔شاہد خاقان عباسی کا نام ایل این جی کیس کی بناء پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ واضح رہے سابق وزیر اعظم اور(ن) لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز ایل این جی کوٹہ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا، سابق وزیر اعظم ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک نیب دفتر میں رہے اور نیب کی ٹیم کی جانب سے سوالات پوچھے گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ، سابق وزیراعظم ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک نیب دفتر میں رہے اور نیب ٹیم کی جانب سے سوالات پوچھے گئے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب جب طلب کرے گا ہم حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے جوابات سے مطمئن ہوں نیب والے مطمئن ہیں یا نہیں ان سے پوچھیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو علاج کے لئے باہر جانے کی ضرورت پیش آئی تو اپلائی کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاج کا معاملہ ہے انسانی حقوق کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہے مہنگائی مبارک ہوآپ کو۔