حمزہ شہبازلیڈر ہوتے تو آج گرفتاری دیتے، پہلی باربڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیاہے، لاہورسے لاڑکانہ تک مافیاکی چیخیں سنائی دے رہی ہیں. وفاقی وزیراطلاعات کی صحافیوں سے گفتگو

 
0
318

اسلام آباد اپریل 05 (ٹی این ایس): وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازپرمنی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، اگر وہ حقیقی لیڈرہوتے تو آج گرفتاری دے دیتے، احتساب کاعمل کسی کی دھمکیوں سے رکنے والانہیں ہے، وزیراعظم نے وعدہ کیاتھاملک کاپیسہ عوام کوواپس ملے گا. فواد چوہدری نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ملک میں پہلی باربڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیاہے، لاہورسے لاڑکانہ تک مافیاکی چیخیں سنائی دے رہی ہیں، وزیراعظم نے وعدہ کیاتھاملک کاپیسہ عوام کوواپس ملے گا.
فوادچوہدری نے کہا کہ حمزہ شہبازحقیقی لیڈرہوتے توآج گرفتاری دیتے، عدلیہ اوراداروں پرحملہ کرنانون لیگ کی روایت رہی ہے، نیب کی کارروائی قانونی تھی،نیب پرحملہ کیاگیا، حمزہ شہبازکی ذمہ داری تھی وہ نیب سے تعاون کرتے، انہوں نے نیب کے لوگوں کوتشددکانشانہ بنایا، ان کے لوگوں نے کارسرکار میں مداخلت کی. وزیراطلاعات نے کہا نیب خود سوچے گا انہوں نے کیا کارروائی کرنی ہے، شہباز شریف وفیملی کے85ارب سے زائدکے اثاثوں کا پتہ چلا، حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت بھی ملے ہیں، منی لانڈرنگ کے پیسے سے شہبازشریف نے اثاثے خریدے، 85 ارب سے 100ارب تک منی لانڈرنگ سے بھجوایاگیا.
انہوں نے کہا کہ 2008 تک پاکستان کابیرونی قرضہ37ارب ڈالرتھا اور 2018 تک پاکستان کابیرونی قرضہ97ارب ڈالرتک جاپہنچا، معاشی مشکلات کے ذمہ دارآصف زرداری نواز شریف ہیں، یہ لوگ بچوں کے ناموں پر اپنی پراپرٹی رکھتے ہیں. فوادچوہدری نے کہا نیب کی کارروائی کے جواب میں قانون کامذاق اڑایاگیا. وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان،جمہوریت اورآئین کوکسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، خطرہ ہے توصرف ان چوروں اورڈاکوﺅں کوہے،جوابوبچاﺅموومنٹ چلا رہا ہے ان سے عوام پوچھیں، یہ ہیلی کاپٹرکے بغیرسفرنہیں کرتے، زندگی میں کبھی کمائی نہیں کی اتنے پیسے کہاں سے آٓئے ہیں انھوں نے کہا ان سے یہ سب پوچھاجائے توجمہوریت خطرے میں آجاتی ہے، جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ہے، چوروں کی نیندیں خراب ہوںگی، میں نے پہلے بھی کہا تھا اسپغول پی کرسویا کریں، پاکستان آگے بڑھے گااورترقی یافتہ ملک بنے گا.
فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں معاشی مشکلات کی ذمہ داری آصف زرداری اور نوازشریف پر عائد ہوتی ہے اور بلاول بھٹو، مریم نواز اور حمزہ شہباز ان کے فرنٹ مین ہیں.