بھارت کو افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے پاکستان کی  سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے۔سرتاج عزیز

 
0
341

اسلام آباد، دسمبر 27 (ٹی این ایس):منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سر تاج عزیز کاکہناتھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہمسائیہ ملک ہیں اور ہم کاروباری معاملات کے حل کے لیے افغانستان سے ملاقاتیں کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان نے افغان حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے خواہش کا اظہار کیا لیکن وہ اس کے بارے میں غور کرنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کے مذاکرات میں شامل ہونے سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاملات کو حل کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  ہم بھارت کو افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ پاکستان افغانستان کو ٹرانزٹ تجارت کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے۔