اسلام آباد، دسمبر 27 (ٹی این ایس):نیشنل ہائی وے اتھارٹی آئندہ دوہفتوں میں تین سڑکوں کا افتتاح کرے گی ۔
یہ معلومات منگل کے روز اسلام آبادمیں این آئی ایچ اور مواصلات ڈویژن کی جانب سے مواصلات کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو فراہم کی گئیں۔
کمیٹی کو بتایاگیا کہ ہزارہ موٹر وے کا افتتاح آج ہوگا جبکہ لیاری ایکسپریس وے اورموٹر وے ایم نائن کا افتتاح آئندہ ماہ ہوگا ۔کمیٹی کو بتایاگیا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس میں بارہ ہزار نئی آسامیاں پیداہوںگی تاہم پہلے مرحلے میں تین ہزار نئی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں اور بھرتی کا عمل جلد شروع ہوجائے گا۔