راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، تھانہ سول لائنز اور تھانہ دھمیال کے علاقوں میں 2 پولیس مقابلوں کے دوران، 2 خطرناک و مطلوب ملزمان ذولفقار علی اور وقاص عرف کاشی لوٹا زخمی حالت میں گرفتار، اڑھائی کلو سے زائد منشیات برآمد، تھانہ دھمیال کے علاقے میں پولیس سے مزاحمت کرنے والا ملزم ذوالفقار علی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم ذوالفقار ڈکیتی، وہیکل چوری اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں پولیس سے مزاحمت کرنے والا ملزم وقاص عرف کاشی لوٹا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزم وقاص عرف کاشی لوٹا منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں













