راولپنڈی٠(ٹی این ایس) ایس ایچ او گوجر خان ملک کاشف کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی

 
0
215

راولپنڈی( )ایس ایچ او گوجر خان ملک کاشف کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 04ملزمان گرفتار،داؤ پر لگی رقم 6510روپے،03موبائل فون،01کیری ڈبہ،01موٹرسائیکل اور مرغا قبضہ پولیس میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 04ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتارملزمان میں ارشد،نعیم،حمزہ اور نعمان شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 6510روپے،03موبائل فون،01کیری ڈبہ،01موٹرسائیکل اور مرغا قبضہ پولیس میں لیا گیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔