تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں گزشتہ روز پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا تیسرا ملزم التمش گرفتار

 
0
356

راولپنڈی 14 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں گزشتہ روز پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا تیسرا ملزم التمش گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق کار چور 3 رکنی گینگ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو کار چور زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے تھے جبکہ التمش فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فرار ہونے والے کار چور التمش کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور جڑواں شہروں کے مختلف تھانوں میں چالان ہو چکے ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین فرض ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔