ایس پی پوٹھوہار، ایس پی ہیڈ کوارٹر، اے ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او کینٹ کی قاری عتیق الرحمن خطیب جامعہ اسلامیہ کامران مارکیٹ سے ملاقات

 
0
501

راولپنڈی 14 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): ایس پی پوٹھوہار، ایس پی ہیڈ کوارٹر، اے ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او کینٹ کی قاری عتیق الرحمن خطیب جامعہ اسلامیہ کامران مارکیٹ سے ملاقات، سینئر افسران نے قاری عتیق الرحمان کو حالیہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا، ملکی لاء اینڈ آرڈر صورتحال اور مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، کراچی میں معروف عالم دین کی شہادت کے بعد سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر تمام مکاتب فکر کے جئید علماء اور اکابرین کو سیکورٹی حالات پر بریف کیا جا رہا ہے، علماء اور اکابرین کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھاۓ جائینگے، ایس پی پوٹھوہار کا مزید کہنا تھا کہ شرپسند اور ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔