قوم ،حق وباطل میں فرق کو اچھی طرح سمجھتی ہے،میاں جمشید

 
0
500

پشاور ، دسمبر 22(ٹی این ایس):خیبرپختونخواکے وزیرایکسائز وٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ قوم حق وباطل میں فرق اچھی طرح سمجھتی ہے۔لہٰذا تمام باطل قوتیں اپنے سیاسی مستقبل کیلئے کھوکھلے نعروں اورعوام کو گمراہ کرنے سے مکمل اجتناب کریں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کے روز نوشہرہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر ا ب تک موروثی سیاسی جماعتیں عوام کو کبھی روٹی کپڑا مکان،کبھی مذہب کے نام پراور کبھی معاشی بہتری اوربیروزگاری کے خاتمے جیسے مختلف نعروں کے حربے استعمال کرکے ووٹ لیکر اقتدار حاصل کرتی رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ کئی دہائیوں تک سندھ پرحکومت کرنے والے بات یہی کہتے ہیں کہ اب کراچی کے حالات بدلنے کاوقت آگیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنے پہلے دور اقتدار میں صوبے میں نمایاں تبدیلی لانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔جس کی بنیادی وجہ پی ٹی آئی کے قائدین کی عوام اورملک کے ساتھ بہترین تعلق اورسچائی وایمانداری کی روش ہے۔