صوبائی حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سرکٹ بنچ بنوں کے لئے 30 لاکھ روپے کی سپیشل گرانٹ

 
0
602

پشاور ، دسمبر 22(ٹی این ایس):خیبر پختونخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سرکٹ بنچ بنوں کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے 30 لاکھ روپے کی سپیشل گرانٹ این ایڈ کا چیک وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کو جمعرات کے روز سول سیکرٹریٹ پشاورمیں حوالے کیا۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش بھی موجود تھے۔ وزیر قانون نے کہا کہ مذکورہ رقم وکلاء برادری کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔ وزیر قانون نے وکلاء برادری کو یقین دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت آئندہ بھی وکلاء کے دوسرے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کریگی۔امتیاز شاہد قریشی نے مزید کہا کہ وہ خود بھی ایک وکیل ہیں اور وکلاء کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اس لئے ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وکلاء برادری کی ہر طرح سے مدد ہوسکے۔

وزیر قانون نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران صوبائی حکومت نے وزرات قانون کے ذریعے سے صوبے کے تمام دسٹرکٹ اور ہائی کورٹس بار ایسوسی ایشن بنچوں کی فلاح و بہبود کے لئے کثیر رقوم فراہم کی ہیں اور آئندہ بھی وکلاء کی مدد کے لئے یہ سلسلہ جاری رہیگا۔