سابق وی سی ناظم کانگڑہ کالونی حاجی ملک نوید تنولی کو ٹوڈو کے مقام پر نامعلوم ملزمان سے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

 
0
17982

ہری پور 22 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): سابق وی سی ناظم کانگڑہ کالونی حاجی ملک نوید تنولی کو ٹوڈو کے مقام پر نامعلوم ملزمان سے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔نعش پوسٹ مارٹم کہ لٸے کوٹ نجیب اللہ ہسپتال منتقل کر دی گٸی۔یاد رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف پاکستان کہ سابق رہنما ملک طاہرہ اقبال کو بھی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ہری پور پولیس انتظامیہ نے راہزنوں ڈکیتوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔ہری پور پولیس انتظامیہ پر سوالیہ نشان۔پولیس انتظامیہ عوام کی جان و مال کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام۔ضلع ہری پور کی عوام نے آٸی جی خیبرپختوانخواہ ڈی آٸی جی ہزارہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہوٸے کہا۔کہ ضلع ہری پور کی عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔اور فی الفور ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔ضلع ہری پور کی عوام نے کہااگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہاتو ہم جی ٹی روڈ بلاک کردیں گےہم وقت کے حاکموں سے گزارش کرتے ہیں۔ملک اقبال طاہر کے قتل میں ملوث۔حاجی نوید تنولی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے