سرکاری حج اسکیم کے تحت پروازیں 14 جولائی سے روانہ ہوں گی:ترجمان مذہبی امور

 
0
386

اسلام آبادجولائی 09(ٹی این ایس)ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے لئے پروازوں کاشیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق حج پروازیں 14 جولائی سے روانہ ہوں گی جبکہ حجاج کرام کی واپسی 28 اگست سے شروع ہوگی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین حج ایس ایم ایس اورویب سائٹ پرشیڈول دیکھ سکیں گے جبکہ عازمین حج کوپروازسے 2 روزپہلے حاجی کیمپ پہنچنے کی ہدایت کی ہے جہاں انہیں پاسپورٹ،ٹکٹ اورگلے کے لاکٹ متعلقہ حاجی کیمپ پرمہیا کیے جائیں گے اور حاجی کیمپوں پرویکسین کاعمل پہلے ہی شروع کردیاگیاہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پہلے روزپشاور،اسلام آباد،لاہور،سکھر،کراچی سے پروازیں روانہ ہوں گی۔اسلام آبادسے پی آئی اے کی پہلی پروازصبح 7 بجے جبکہ کراچی سے پی آئی اے کی پہلی پروازصبح 2 بج کر25منٹ پر روانہ ہو گی۔اسی طرح فیصل آباد سے جدہ کے لئے پہلی پرواز 17 جولائی کو جبکہ ملتان سے پہلی پرواز 15جولائی کو 180 عازمین حج کولیکرروانہ ہوگی اور پہلے2روزساڑھے 1500عازمین حج مدینہ منورہ روانہ کیے جائیں گے۔