نادرا نے 5دن میں ساڑھے 6 لاکھ شہریوں کو ووٹ ڈالنے کا اہل بنادیا: نادرا

 
0
377

کارڈ کی وصولی کے لئے  نادرا کے دفاتر کل دن 2 بجے تک بھی کھلے رہیں گے

اسلام آباد، جولائی 24(ٹی این ایس):نادرا نے 5دن میں ساڑھے 6 لاکھ شہریوں کو ووٹ ڈالنے کا اہل بنادیا۔ نادرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ 5 دن میں ساڑھے 6 لاکھ کارڈز پرنٹ ہوئے ہیں، پرنٹنگ عمل 24 گھنٹے کی بنیاد پر جاری رہا  اور 3 لاکھ شہریوں کو ان کے شناختی کارڈز مل چکے ہیں جبکہ  کوریئر کمپنی نے 5 لاکھ 85 ہزار کارڈز سینٹرز پر پہنچا دئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تقریبا 3 لاکھ شناختی کارڈز نادرا سینٹرز پر موجود ہیں۔

ترجمان نادرا  نے کہا کہ نادرا دفاتر رات 9 بجے تک کارڈز فراہم کرنے کیلیے کھلے رہیں گے اور یہ  25 جولائی کو دن 2 بجے تک بھی کھلے رہیں گے،شہری نادرا دفتر سے شناختی کارڈ حاصل کرکے ووٹ ڈال سکیں گے۔