صوابی میں انتخابی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی لگا دی گئی

 
0
463

صوابی، جولائی 24(ٹی این ایس):ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان خان لودهی نے کل 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر ضلع صوابی میں انتخابی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت فوری طور پر پابندی لگا دی ہے .اس امر کا اعلان یہاں سرکاری طور پر کیا گیا.خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188کے تحت کاروائی کی جائے گی.