پینتالیس خواتین کو زخمی کرنے والا رفوچکر

 
0
466

کراچی اکتوبر 6 (ٹی این ایس )شہرقائد میں آج کل راہ چلتی خواتین پرچاقو سے حملہ کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔ دوسال پہلے تک ساہیوال میں بھی چھلاوے نے دہشت پھیلائی۔ خواتین کو بلیڈ مارنے والا ملزم پکڑا گیا اور رہا ہونے کے بعد غائب ہوگیا۔

دو سال قبل ساہیوال میں 45 خواتین کو بلیڈ سے زخمی کرنے والے ملزم کی شدید دہشت تھی۔ بالاآخرقانون کی گرفت میں آیا ،آٹھ ماہ کی سزا ہوئی مگر رہائی کے بعد ملزم غائب ہوگیا۔ دو ہزار تیرہ سے پندرہ کے درمیان پینتالیس خواتین کو زخمی کرنے والا جیل سے نکلتے ہی غائب ہوگیا۔ جبکہ راولپنڈی میں خواتین پر حملے کرنے والا قید میں ہے کراچی پولیس نے ساہیوال کے ڈی آئی جی سے چھلاوے کے لیے رابطہ کیا لیکن کوئی اہم سراغ نہ مل سکا۔ وسیم نے ساہیوال اور اطراف میں دہشت پھیلارکھی تھی۔ چپکے سے گھات لگا کر حملہ کرتا اور خواتین کو زخمی کردیتا۔ پکڑے جانے کے بعد مجرم کو آٹھ ماہ قید ہوئی۔ ضمانت پر رہائی ملتے ہی تین گھر تواتر سے بدلے اور پھر اسکا کہیں سراغ نہ ملا۔وسیم کیوں حملے کرتا تھا۔ دوران تفتیش جرم کا کوئی محرک سامنے نہیں آسکا تھا۔

راولپنڈی میں بھی پچھلے سال چودہ خواتین پر اسی طرح چھریوں سے حملے کیے گئے تھے۔ مجرم نے گرفتاری پر بتایا کہ سوتیلی ماں کے مظالم کے بعد اسے عورتوں سے نفرت ہوگئی تھی۔ محمد علی اب اڈیالہ جیل میں قید ہے۔