ائیر مارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا گیا

 
0
479

اسلام آباد اکتوبر6(ٹی این ایس):  حکومت پاکستان نے ائیر مارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔
ائیر مارشل فاروق حبیب نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1982 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے شاندارکیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈکی۔ آپ کمانڈنٹ ائیر وار کالج( فیصل )بھی تعینات رہے۔ آپ نے سعودی عرب میں پاک فضائیہ کے سُپر مشا ک طیاروں کے دستے کی کمان کے فرائض بھی سر انجام دئیے ۔آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیفٹی) ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف (ٹریننگ) اور ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف (پرسنیل)کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسڑکٹرہونے کے علاوہ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹر یٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)اور ہلال امتیاز(ملٹری)سے نوازا گیا۔