پمز ہسپتال ملازمین نے ہسپتال کی یونیورسٹی سے علیحدگی کیلئے احتجاج کیا۔ملازمین نے وائس چانسلر کو دفتر سے نکال کر تالا بندی کردی

 
0
101667

اسلام آباد اکتوبر 6 (ٹی این ایس ) ا سلام آباد کی شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی پمز اسپتال سے علیحدگی کے معاملے پر پمز ہسپتال ملازمین نے ہسپتال کی یونیورسٹی سے علیحدگی کیلئے احتجاج کیا۔ملازمین نے وائس چانسلر کو دفتر سے نکال کر تالا بندی کردی۔۔ پمز اسپتال میں احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹرز، نرسز اور نان میڈیکل سٹاف شریک ہوا،مظاہرین نے اسپتال کی او پی ڈی سروسز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔حکومت پمز ہسپتال کوفوری طور پر یونیورسٹی سے الگ کرے۔مظاہرین نے کہا کہ شہید زوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز اسپتال کے وسائل پر قابض ہے،پمز اسپتال کو پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کا سامنا ہے،اسپتال کا پیرا میڈیکل سٹاف دوگنا کام کرنے پر مجبور ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا حکومت افرادی قوت کی کمی پورا کرنے کیلئے نئی بھرتیاں کرے۔پانچ سال سے زائد گزرنے کےباوجود حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگی،مطالبات کی عدم منظوری پر ایمرجنسی سروسز کے بائیکاٹ پر مجبور ہو جائینگے۔