نیشنل بینک کرپشن ریفرنس میں 6 ملزمان بری

 
0
80

 احتساب عدالت نے نیشنل بینک میں ڈھائی ارب روپے کے فراڈ، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے ریفرنس میں 6 ملزمان کو بری کر دیا۔
بری ہونے والے افسران میں مظفر صدیقی، محمد شکیل، محمد افضل، وقاص احمد، سرور خان اور آصف صدیقی شامل ہیں۔
وکیل صفائی شوکت حیات ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف کوی ٹھوس ثبوت ہیں اور نہ ہی کوئی اصل دستاویزات ہیں جو پیش کیے ہوں۔ نیب نے اصل کے بجاے نقول پر مشتمل شواہد جمع کروائے۔ نیب نے نہ آڈٹ رپورٹ پیش کی نہ فرانسک کروایا، کسٹم حکام کی رسیدیں بھی پیش نہیں کی گیں۔
وکلا نے کہا کہ ملزمان ایک بے بنیاد الزام میں 7 سال سے قید ہیں، بری کیا جاے۔
نیب کے مطابق نیشنل بینک ایر پورٹ برانچ کے منیجر مظفر زبیری سمیت 6 ملزموں کو 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان پر فراڈ، غبن اور اختیارات کا ناجاز استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔
ملزمان پر کرپشن اور فراڈ سے محکمہ کسٹم کو ڈھای ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔