اسلام آباد (ٹی این ایس) آئینی ترمیم: مولانا نے جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج بلا لیا

 
0
103

جمعیت علمائے اسلام کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج شام طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس شام 5 بجے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہو گا، جس میں مجوزہ آئینی ترمیم پر بات چیت کی جائے گی۔
اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن حکومتی رہنماؤں سے ملاقات پر گفتگو کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی وفد کا مولانا فضل الرحمٰن سے آج شام ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن لاہور سے واپس پہنچنے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کریں گے۔
پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمٰن کی آئینی ترامیم مسودے پر مشاورت ہو گی۔