اسلام آباد (ٹی این ایس) انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے وزارت قانون کو دوبارہ خط لکھ دیا

 
0
14

اسلام آباد (ٹی این ایس) عدالت نے بنی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے وزارت قانون کو دوبارہ خط لکھ دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پیشی یقینی بنانے کیلئے دوبارہ وزارت قانون کو خط لکھ دیا۔ کہا کہ وزارت قانون سے پہلے خط کا کوئی جواب نہ آنے پر دوبارہ خط لکھا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔