وزیر اعظم تبدیل ہوئے ٗ پالیسیاں وہی ہیں ٗاحسن اقبال

 
0
404

اسلام آباد اگست 04۔(ٹی این ایس )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تبدیل ہوئے لیکن پالیسیاں وہی ہیں ٗ پاکستان میں امن کی جنگ ہم سب نے ملکر لڑنی ہے اور ملک سے نفرت کا خاتمہ کرنا ہے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں نیشنل پولیس بیورو کا دورہ کیا، یادگارہ شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردوں کے کنٹرول میں پولیس کا اہم کردار ہے جبکہ اسلام آباد پولیس میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کے ذریعے مثالی اصلاحات پیش کریں گے اور شہدا کے بچوں کو تعلیم اور صحت سمیت تمام سہولیات دی جائیں گی۔احسن اقبال نے کہاکہ وزیر اعظم تبدیل ہوئے لیکن پالیسیاں وہی ہیں، نوازشریف اور چوہدری نثار کے کام کو لے کر آگے جائیں گے اور وزیراعظم شاہد خاقان کہہ چکے ہیں کہ جتنے دن بھی رہے زیادہ کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکوں کی ترقی کے لیے امن و استحکام ضروری ہوتا ہے اس لیے امن اور خوشحالی دونوں کے لیے اب کوشش کرنی ہے۔