اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس نے مختلف کاررائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 13مجرمان سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات، اسلحہ، ایمونیشن اور خنجر قبضے میں لے لیا

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس نے مختلف کاررائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 13مجرمان سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات، اسلحہ، ایمونیشن اور خنجر قبضے میں لے لیا ۔ پولیس ٹیموں نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث 10ملزمان کو گرفتار کرکے مختلف بور کے 10پستول بمعہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کیا۔منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 454 گرام آئس ، 560 گرام ہیروئن ، 712گرام چرس برآمد کی علاوہ ازیں، مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کے دوران 13مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار-15″پر اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے جرائم کی روک تھام اور وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے اقدامات مزید مؤثر کیے جا سکیں