اسلام آباد (ٹی این ایس) کلیاتِ قادری کی تقریبِ رونمائی اور نعتیہ مشاعرہ اسلام آباد میں شایانِ شان انداز میں منعقد ہوا۔ شعراء و دانشوروں نے علامہ تنویر قادری کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
: سینئر صحافی شاعر مرکز علامہ تنویر قادری کی گیارہ کتابوں سے انتخاب “کلیات قادری ” کی تقریب رونمائی اور “نعتیہ مشاعرہ” مرکزی محفل نعت اسلام آباد کے زیر اہتمام بتعاون آکادمی ادبیات منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت ملک کے نامور شاعر ہفت زباں پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری نے فرمائی مہمان خصوصی ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد تھے مہمانان اعزاز جناب شمشیر حیدر اور کراچی سے تشریف لانے والی محترمہ شاذیہ عالم شازی تھیں۔راولپنڈی ،اسلام آ باد کے علاؤہ دوسرے شہروں سے بھی مقتدر شعرائے کرام نے کلیات قادری کی تقریب میں بھرپور شرکت فرمائی۔معروف شاعر جناب اختر عثمان اور

سید علی اکبر عباس (البصیرہ ) نے علامہ تنویر قادری کی شخصیت اور فن پر خوبصورت گفتگو فرمائی اور کلیات قادری کی مبارکباد پیش کی۔
معروف نعت خواں سیدذوالفقار علی گیلانی نے میاں تنویر قادری کی عربی بحر میں لکھی ہوئی پنجابی نعت ” ورفعنالک ذکرک”پیش کر کے سامعین سے داد وتحسین وصول کی ۔نظامت کے فرائض حافظ عبد الغفار واجد نے بطریق احسن انجام













