وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تین نئی وزارتوں کے قیام کی منظوری دیدی

 
0
535

اسلام آباد اگست 04.(ٹی این ایس ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تین نئی وزارتوں کے قیام کی منظوری دیدی جن میں وزارت شماریات، وزارت نج کاری اور وزارت نارکوٹکس شامل ہیں ۔ تینوں نئی وزاتوں کے الگ الگ ڈویژنز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ۔ علاوہ ازیں ریونیو اینڈ اقتصادی امور کو وزارت خزانہ میں ضم کرنے اور خزانہ ، ریو نیواور اقتصادی امور کے تین ڈویژنز بھی بنادئیے گئے ۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کے ڈویژن بنانے کی بھی منظوری دیدی۔وزیراعظم نے کابینہ سیکریٹریٹ کواحکامات پرفوری عمل درآمد کی ہدایت کردی ۔