شاہد خاقان عباسی نوازشریف کی خارجہ پالیسی ٗ سکیورٹی پالیسی اور معاشی پالیسی پر عمل کرینگے ٗمریم اورنگزیب

 
0
488

اسلام آباد اگست 04.(ٹی این ایس )وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نوازشریف کی خارجہ پالیسی ٗ سکیورٹی پالیسی اور معاشی پالیسی پر عمل کرینگے ٗ نوازشریف موٹر وے کے ذریعے لاہور جائینگے ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی خارجہ پالیسی ٗ سکیورٹی پالیسی اور معاشی پالیسی پر عمل کرینگے انہوں نے کہاکہ خواجہ محمد آصف فعال وزیر خارجہ ہونگے ٗ وزیراعظم کے وژن کو آگے بڑھائینگے انہوں نے کہاکہ سوچ سمجھ کر کابینہ بنائی گئی ہے ٗ تین خواتین بھی کابینہ میں شامل ہیں انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان کا متبادل بہت مشکل تھا انہوں نے کہاکہ 2018تک پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا