انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

 
0
136

اسلام آباد 28 جون 2022 (ٹی این ایس): انٹر بینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے کمی کے بعد 207 روپے25 پیسے کی سطح پر موجود ہے۔
ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد استحکام آگیا ہے، انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں صرف 46 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہوگیا۔
دوسری جانب گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کے بعد 100 انڈیکس میں 826 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔