چیئرمین نیب کا تقرر، اتحادی جماعت نے وزیراعظم کو دو نام تجویز کر دیے

 
0
179

اسلام آباد 28 جون 2022 (ٹی این ایس): چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ ،حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ۔خط پارلیمانی لیڈر خالد حسن مگسی کی طرف سے لکھا گیا ہے ۔

خط میں چیئرمین نیب کیلئے دو نام وزیراعظم کو بھجواگئے ہیں ۔بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) احمد خان لاشاری، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) غلام اعظم قمبرانی کے نام شامل ہیں ۔

سابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی کامیابی اور آپ کی قیادت میں نئی ​​حکومت کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔خالد مگسی کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ ہماری پارٹی حکومت کو درپیش متعدد مشکلات کے باوجود ایک مضبوط اتحادی کے طور پر کھڑی ہے،دونوں نامزد افراد قانونی پریکٹس، پراسیکیوشن اور اعلیٰ عدلیہ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،وہ نہ صرف قانونی برادری بلکہ معاشرے کے دیگر طبقات میں بھی عزت اور اچھی ساکھ رکھتے ہیں ۔

خط میں کہا گیا کہ ہماری پارٹی سمجھتی ہے کہ یہ دونوں شخصیات چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے موزوں ہیں،اس عہدے پر بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں،مجھے یقین ہے کہ

بلوچستان عوامی پارٹی کی نامزدگیوں پر مثبت غور کیا جائے گا۔